جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

پاکستان اور افغانستان کو مشترکہ دشمن کا سامناہے،دونوں ملک دہشت گردی کا شکار رہے، افغان سفیر عمر زاخیل وال

datetime 10  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسلا(سی پی پی ) پاکستان کے لیے افغان سفیر ڈاکٹر عمر زاخیل وال نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو ایک جیسے چیلنجز اور دشمن کا سامنا ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک دہشت گردی کا شکار رہے ہیں تاہم اب خطے میں امن کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹیکسلا میوزم کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اتار چڑھا آتا رہتا ہے لیکن آنے والے دنوں میں تعلقات مزید بہتر ہوں گے، موجودہ تعلقات دونوں ممالک کے عوام کی خواہشات پر اثر نہیں ڈالتے۔انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کی بہتری کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ غلطیاں اور شکایات وقتی ہیں اور یہ جلد ختم ہوجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ

سفارتی سطح پر تمام چیزیں صحیح سمت میں جارہی ہیں اور امید ہے آئندہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اور عوام کے درمیان رشتے کو کوئی طاقت توڑ نہیں سکتی، انہوں نے زور دیا کہ قبائلی، لسانی، مذہبی اور تاریخی تعلقات کو مزید بہتر کرکے مضبوط بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات اہم ہیں جبکہ پاکستانی اسکالر شپ پر پڑھنے والے طلبا اس تبدیلی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…