منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

شریف برادران کو عالمی سازش کے تحت پھنسوایا جا رہا ہے، ن لیگ پر توہین رسالت کے فتوے لگائے جا رہے ہیں، طلال چوہدری کا حیرت انگیز بیان

datetime 10  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جڑانوالہ  (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت طلال چودھری نے بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ کے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران کو عالمی سازش کے تحت پھنسوایا جا رہا ہے ۔سی پیک کے منصوبے کو ناکام بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ 2018کے انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ اقتدار میں آئیں گے۔ تبدیلی نعروں سے نہیں ووٹ سے آتی ہے۔ ن لیگ پر ملک سے غداری اور نعو ذ با اللہ تو ہین رسالت کے فتوے لگا ئے جا رہے ہیں جس میں کو ئی صدا قت نہ ہے۔

مسلم لیگ ن نے ہر دور میں دین اسلام کے فرو غ کیلئے اپنا مو ثر و فعا ل کر دار ادا کیا۔مگر چند مفا د پر ست سیا ستدان اپنے سیا سی مقا صد حا صل کرنے کیلئے ملک میں جلا ؤ گھرا ؤ کی سیا ست کو فرو غ دے رہے ہیں۔ مذہب کی آ ڑ میں لو گو ں میں انتشا ر پھیلا یا جا رہا ہے۔ قو م با شعو ر ہو چکی ہے عوام نے دھرنو ں اور مذہبی انتشا ر پھیلا نوں والو ں کو یکسر مستر د کر دیا ہے اور اپنی ناکامی دیکھ کر ن لیگ کے ووٹ بنک کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر انہیں کچھ حاصل نہ ہوگا۔ عمرانی ، قادری اور زرداری اتحاد سے ن لیگ کو فرق نہیں پڑتا ۔ دھرنوں کی سیاست نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ، حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت دیہی علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کے منصوبہ جات اور صحت کی بہتر سہولتیں فراہم ہو رہی ہیں اور دیہادتوں میں سوئی گیس کی فراہمی ن لیگ کا تاریخی کارنامہ ہے۔ مسلم لیگ ن نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے ۔ طلال چودھری نے مزید کہا کہ ملک میں اداروں کو آپس میں لڑاکر ن لیگ کے خلا ف عوا م کو اکسا یا جا رہا ہے۔ حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے اپنے وعدے کو پورا کیا۔وزیر مملکت داخلہ طلا ل چو ہدری نے با ر ایسو سی ایشن جڑانوالہ کی بہتری کے لئے اڑھائی کرو ڑ رو پے کی گرا نٹ کا اعلا ن کرتے ہوئے منصو بہ جا ت کو جلد شروع کر نے کی متعلقہ محکمو ں کو ہدا یا ت جا ری کی جس پر وکلا ء برا دری نے وزیر مملکت طلا ل چودھری کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں صدر با ر را نا محفو ظ احمد خا ں ، جنرل سیکرٹری شہزا د عاصم اعوان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…