بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بارشوں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل،سرد ہوائیں چلنے کا بھی امکان، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

datetime 10  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر میں شمال مغربی سرد ہواؤں کے باعث جاری سردی کا زور ٹوٹنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے اتوار سے شہر میں مغرب کی جانب سے آنے والی سرد ہواؤں کا زور ٹوٹنے کی پیش گوئی کردی ہے، جمعے کو کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری ریکارڈ کیاگیا ،جبکہ ہفتہ کی صبح کا درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ دنیا کے سرد ترین مقام سائبیریا

سے ملکوں ملکوں، سفر کرنے کے بعد بحیرہ عرب میں داخل ہوکر شہر کا رخ کرنے والی سرد ہواو?ں کی وجہ سے گزشتہ چند روز کے دوران کراچی کا مجموعی درجہ حرارت اورمطلع خنک اور خشک رہا بالخصوص صبح اور رات کے اوقات میں اس سردی کی زیادہ شدت ریکارڈ کی گئی غیر معمولی تندوتیز مغربی ہوائیں بھی سردی کی زائد شدت کا سبب بنی محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق پورے سال سردی اور گرمی دونوں طرح کے موسم کے دوران مغربی ہوائیں سمندر کے اوپر سے گزرتی ہیں عموماً یہ ہوائیں ٹوبہ ٹیک سنگھ اور سرگودھا سمیت پنجاب کے دیگر شہروں پر اثر انداز ہوتی ہیں مگر ان ہوائیں کا جھکاؤ اگر نیچے کی طرف ہوتو پھر سمندری ہواؤں پر حاوی ہوکر کراچی اور سندھ کے کچھ دیگر اضلاع کا رخ کرتی ہیں۔دوسری جانب بحیرہ عرب سے گزرنے والی ہواؤں کا یہ نظام اپنے عقب میں سرد اور خشک ہوائیں لے کر چل رہا ہوتا ہے گزشتہ چند روز سے جاری سردی بھی انہی مغربی سرد ہواؤں کی وجہ سے بڑھی محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ایک نئی ہدایت (ایڈوائزری) جاری کی ہے جس کے مطابق مغرب کی جانب سے بارشوں کا ایک نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہورہا ہے جس کے تحت بلوچستان اور سندھ کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشیں ہونے کا امکان ہے اور ان بارشوں کے نتیجے میں کراچی پھر سرد ہواوں کی لپیٹ میں آجائے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…