منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

افسوسناک خبر، اسلام آباد میں کم سن بچوں کو فروخت کیے جانے کاانکشاف

datetime 9  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں کم سن بچوں کو فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، 9 ستمبر 2017 ء کو ایس ایس پی اسلام آباد کو پیربھائی آستانہ خان پور رحیم یار خان سے بذریعہ ڈاک ایک درخواست موصول ہوئی درخواست جس کو بعد ازاں ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے تفتیش کیلئے ایس پی رورل ڈاکٹر مصطفیٰ تنویر کو بھجوا دی لیکن پولیس افسران کے کئی بار بلائے جانے کے باوجود ملزمان پیش نہیں

ہوئے اور نہ ہی پولیس تاحال بچی کو بازیاب کروانے میں کامیاب ہوسکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کم سن بچوں کو فروخت کرنے کا انکشاف اس وقت ہوا جب تھانہ کھنہ پولیس ن افسران بالا کے حکم پر سائل جلیل احمد کی درخواست پر انکوائری شروع کی تو معلوم ہوا کہ جلیل احمد نے اپنی چھ ماہ کی بیٹی کو اپنے پڑوسی اصغر نامی شخص کو فروخت کردی تھی چونکہ اس کے پڑوسی کی کوئی اولاد نہیں تھی اور بعد ازاں چھ سال بعد بچی کی واپسی کا مطالبہ کرنے لگا اور پولیس نے بچی کو اصل والدین کے حوالے کردیا اور بعد ازاں اصغر اور اس کی اہلیہ بچی کو دوبارہ گلی سے اٹھا کر لے گئے اور سائل سے سترہ لاکھ روپے تاوان کے طور پر طلب کرنے لگے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ اصغر اور اس کی اہلیہ نے بچی کو بارہ لاکھ روپے میں خریدا ہے اور اب رقم واپسی کا مطالبہ کیا جارہا ہے اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جلیل احمد نے بچی کو فروخت کرتے وقت اصغر کے نام پر اس کا نادرا سے بے فارم بھی بنوا کر دیا ہے بعد ازاں معاملہ عدالت میں بھی پہنچ گیا لیکن پولیس تاحال بچی کو بازیاب کروانے کے حوالے سے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اس حوالے سے آن لائن کے استفسار پر تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی اصغر کو بچی سمیت 19 دسمبر کو طلب کر رکھا ہے اور پولیس کے کئی بار بلائے جانے کے باوجود پیشی سے انکاری ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…