اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبل عائشہ گلالئی کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست کے ساتھ ایک متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے، ہفتہ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کی وکیل کلثوم خالق کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ایما پر عائشہ گلالئی کو بھاری رقم ادا کر دی گئی، عائشہ گلالئی کیخلاف دائر درخواست کو ترمیم کرکے نئے دستاویزات شامل کر دی گئی ہیں، درخواست میں کہا گیا ہے کہ
وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے عائشہ گلائی کے ذریعے عمران خان پر حراساں کرنے کے الزامات لگائے، عائشہ گلائی نے 7 کروڑ روپے کی عوض عمران پر حراساں کرنے کے الزامات لگائے، وفاقی حکومت کی جانب سے عائشہ گلائی کو رقم ادا کر دی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ نور زمان کو عائشہ گلائی کے خلاف زبان کھولنے پر قتل کیا گیا، نور زمان کے قتل کے تانے بانے عائشہ گلائی سے ملتے ہیں، درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی اور عائشہ گلالئی کوفریق بنایا گیا ہے۔