منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایم کیو ایم کے متعدد کارکن گرفتار، پاکستان مخالف گروپ کے خلاف کارروائی ، کراچی میں کیا کرنے والے تھے؟

datetime 9  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے یادگار شہدا پر حاضری کی کوشش کرنے والے ایم کیو ایم لندن کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بانی ایم کیو ایم نے 9 دسمبر کو یوم شہدا منانے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو یادگار شہدا پر حاضری کی اپیل کی تھی، جس پر کراچی اور حیدر آباد میں پولیس نے خصوصی انتظامات کئے تھے۔

کراچی میں عائشہ منزل سے لیاقت علی خان چوک تک کے راستے سیل کردیئے گئے تھے، عزیز آباد سے متصل علاقوں میں کارکنوں نے بعض مقامات پر احتجاج کیا۔لیاقت علی خان چوک میں پولیس اور ایم کیو ایم لندن کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔ پولیس اہلکاروں کے لاٹھی چارج نے ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کی یادگار شہدا جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے 3 خواتین سمیت 13افراد کو گرفتار کر لیا جس کے بعد متحدہ لندن کی خواتین کارکنان مدنی مسجد کے قریب دریاں بچھا کر بیٹھ گئیں اور شہدا کیلئے تسبیحات اور قرآن خوانی شروع کر دی۔ادھرحیدرآباد میں بھی پولیس نے پکا قلعہ میں واقع شہدا قبرستان جانے والے راستے سیل کر دیئے، ایم کیو ایم لندن کی خواتین کارکن قلعہ چوک پہنچیں تو پولیس نے انہیں روک دیا، جواب میں انہوں نے نعرے بازی شروع کر دی۔ پولیس نے ایم کیو ایم لندن کی خواتین کارکنان کو فوری طور پر چوک خالی کرنے کی ہدایت کردی۔دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر شاہ نے متحدہ لندن والوں کے یادگارِ شہدا جانے کے اعلان پر ردعمل میں کہا کہ پاکستان مخالف گروپ کو ایسا کرنے کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے؟ ناصرشاہ نے کہا کہ لندن گروپ سے وابستگی رکھنے والوں کو جیل میں ڈالا جانا چاہئے، ایم کیو ایم پاکستان قومی دھارے کی سیاست کر رہی ہے، اس لئے اس کو یادگارِ شہدا جانے کی اجازت دی تھی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…