منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف کی سیاست سے چھٹی، اب سیاست نہیں کر سکتے

datetime 9  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ نوازشریف اب سیاست نہیں کر سکتے،اعلی عدلیہ نے انہیں نااہل قراردیدیا ہے ‘ ملک میں سیاسی بحران پیدا ہوچکا ہے،موجودہ وزیراعظم کہتے ہیں میراوزیراعظم نوازشریف ہے،سب حکومت بچانے میں

لگے ہوئے ہیں کوئی ملک کیلئے کام نہیں کررہا،ملک میں گورننس نام کی کوئی چیزنہیں رہ گئی‘ایک شخص کو بچانے کیلئے کوششیں ہورہی ہیں۔لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ملک میں سیاسی بحران پیدا ہوچکا ہے،موجودہ وزیراعظم کہتے ہیں میراوزیراعظم نوازشریف ہے،سب حکومت بچانے میں لگے ہوئے ہیں کوئی ملک کیلئے کام نہیں کررہا،ملک میں گورننس نام کی کوئی چیزنہیں رہ گئی نوازشریف اب سیاست نہیں کر سکتے،اعلی عدلیہ نے انہیں نااہل قراردیاہے،اداروں کاحکم نہیں مانیں گے توملک نہیں چل سکتا،ایسے حالات میں بیوروکریسی بھی کام چھوڑدیتی ہے، ملک میں حکومت اورحکومتی ادارے نہیں چل رہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے یہاں آکر خوشی ہوتی ہے طاہرالقادری نے فون پرملاقات کی دعوت دی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاسی بحران کاشکارہے،ہم نے پاکستان کے حقیقی مسائل پربات کی،پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے سکول نہیں جاتے،ملک میں صحت اورتعلیمی نظام کابراحال ہے اورہرسال پاکستان میں3لاکھ بچے بھوک سے مرجاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…