لاہور (آئی این پی ) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گرمیوں میں بجلی اورسردیوں میں گیس ملنے سے جمہوریت قائم رہے گی، کرپشن تب ختم ہو گی جب کرپٹ افرادکوپھانسی دی جائیگی،پاکستان میں 60 فیصدنوجوان بیروزگارہیں۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہاں گرمیوں میں گیس اورسردیوں میں بجلی نہیں ملتی اگرگرمیوں میں بجلی
اورسردیوں میں گیس ملے توجمہوریت قائم رہے گی۔ انہوں نے کہا پاکستان میں 60 فیصدنوجوان بیروزگارہیں،کرپشن تب ختم ہو گی جب کرپٹ افرادکوپھانسی دی جائیگی۔شیخ رشید نے کہا جمہوریت پرڈاکامارنیوالے ہی جمہوریت کے چیمپئن بنے ہوئے ہیں ہم سب نے پاکستان کے آئین کی حفاظت کرنی ہے۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ کوپاکستان کاسب سے اول ادارہ سمجھتاہوں۔