لاہور ( این این آئی) پابندی کے باوجود چیل گوشت کی سرعام فروخت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروا دی گئی ۔ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ملک تیمور مسعود کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ پابندی کے باوجود لاہور میں چیل گوشت بیچنے کا سلسلہ جاری ہے ، پرندوں کی نیچی پرواز اور حملوں نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے ، چیل گوشت بیچنے والے سرعام ضلعی
انتظامیہ کی پابندی ہوا میں اڑا رہے ہیں،سگیاں،مغلپورہ،راوی،کینال روڈ اور دیگر مقامات پر فروخت جاری ہے ،ان علاقوں میں ٹریفک جام اور پرندے ٹکرانے کے حادثات معمول بن گئے۔نہروں میں گوشت کے لفافے پھینکنے سے آبی آلودگی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ، چیل گوشت کی سرعام فروخت نے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔شہریوں نے حکومت سے پابندی پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔