بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

’’ن لیگ کے خلاف شیطان سے اتحاد‘‘ طاہر القادری ، زرداری ملاقات پر سعد رفیق بہت کچھ کہہ گئے

datetime 9  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ مخالفین ہمیں ہرانے کیلئے شیطان سے بھی اتحاد کرنے کو تیار ہیں ،ہمیں موجودہ سیاسی صورتحال میں کسی قسم کی کوئی گھبراہٹ نہیں ،آئین اور ووٹ کی بالادستی پریقین رکھتے ہیں،سول بالادستی اور آئین کی بالادستی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،زرداری صاحب شاطراور بہت سمجھدارآدمی ہیں،پیپلزپارٹی کی

بس نکل گئی ،قادری صاحب کو اپنے فیصلے خودکرنے چاہئیں،چودھری برادران کاکردارسیاست میں روبوٹس جیساہے۔ ہفتہ کو میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئین اور ووٹ کی بالادستی پریقین رکھتے ہیں۔سول بالادستی اور آئین کی بالادستی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔آئین کی حکمرانی کی بات کرنے کیلئے نقصان اٹھاناپڑتاہے۔ہمیں موجودہ سیاسی صورتحال میں کسی قسم کی کوئی گھبراہٹ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ زرداری صاحب شاطراور بہت سمجھدارآدمی ہیں۔ان کے اپنے مسائل ہیں۔ان پرمالی کرپشن کے بھی الزامات بہت ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی بس نکل گئی ہے۔پیپلزپارٹی کی جگہ مشکل ہے۔پیپلزپارٹی کی جگہ بنتی اگربلاول کوآگے رکھاجاتا۔پیپلزپارٹی بدقسمتی سے سندھ کے دیہی علاقوں کی جماعت بن کررہ گئی ہے۔پیپلزپارٹی کااسلام آبادمیں اچھاجلسہ تھا۔پیپلزپارٹی اور عمران خان میں بڑھ چڑھ کرگالی دینے کامقابلہ ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ قادری صاحب کوحالات کی نزاکت کاادراک کرناچاہیے۔انہیں اپنے فیصلے خودکرنے چاہئیں۔ان کی جماعت کے جن کارکنان کی ہلاکت ہوئی اس کافیصلہ عدالتوں نے ہی کرنے ہیں۔کیونکہ عدالتوں نے پہلے بھی فیصلے کیے حکومت کے خلاف بھی یے اور حق میں بھی کیے ہیں۔لیکن دھرنے دے کرلوگوں کی زندگی کواجیرن نہیں بناناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ چودھری برادران کاکردارسیاست میں روبوٹس جیساہے۔

انہوں نے کہاکہ پیرصاحب توپیرصاحب ہیں میں نے کچھ کہاتومجھے بھی راناثنا اللہ کی لائن میں نہ کھڑاکردیاجائے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…