کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبے کے ایک حلقے میں 1ارب 66کروڑ 26لاکھ روپے مالیت سے 122ڈیمز کے ٹینڈر کر نے کے خلاف اپوزیشن اراکین کا زمین پر بیٹھ کر احتجاج ،جمعہ کو صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر زمرک خان اچکزئی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن سردار عبدالرحمن کھیتران نے ضلع
قلعہ عبداللہ میں 122ڈیمز بنا نے کے لئے ٹینڈر جاری کر نے اورصوبے کے دیگر علاقوں کو نظر انداز کر نے کے حکومتی فیصلے کے خلاف اپنی کرسیوں سے اتر کر زمین پر بیٹھ کر احتجاج کیا جس کے بعد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے حکومت کی جانب سے معاملہ پر متعلقہ وزراء کے نوٹس میں لانے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد اراکین نے اپنا احتجاج ختم کردیا