منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران قادری زرداری اتحاد زیرو جمع زیرو ہے، چودھری برادران نے عمران خان کے ساتھ کیا کیااور اب زرداری کیا کرنے والے ہیں؟ لیگی رہنما کے انکشافات

datetime 8  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ زرداری ، قادری ملاقات دیکھ کر بھٹو کی روح کانپ اٹھی ہوگی، جڑانوالہ نوازشریف کا شہر ہے اور رہیگا،ہم نے عمران خان کو جڑانوالہ میں جلسہ کرنے کی اجازت اور سیکیورٹی دی، اگروہ کہتے تو ہم بندے بھی بھیج دیتے۔

عمران قادری زرداری اتحاد زیرو جمع زیرو ہے، وہ ہمارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے۔جمعہ کو جڑانوالہ میں عمران خان کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان کے پچھلے دھرنے کو چودھری برادران نے سپانسر کیا اور اب زرداری کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری ،قادری ملاقات دیکھ کر بھٹو کی روح کانپ اٹھی ہو گی ، انہوں نے کہا کہ اس ملاقات نے بھٹو اور پیپلز پارٹی کے نظریئے کو دفن کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران قادری زرداری اتحاد زیرو جمع زیرو ہے، وہ ہمارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نے ساڑھے چار سال الزامات کی سیاست کی ہے ان کا موبائل، زبان اور تقریر تینوں ایک جیسی گندی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نے عوام کو دھرنا ،گالی اور لاٹھی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ 2018 ء کے انتخابات میں مسلم لیگ دوتہائی اکثریت سے جیتے گی اور عوام لوڈشیڈنگ ختم کرنیوالوں کو ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جڑانوالہ کو موٹر وے، ہسپتال، یونیورسٹی اور کئی سہولیات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ نوازشریف کا شہر ہے اور رہیگا،ہم نے عمران خان کو جڑانوالہ میں جلسہ کرنے کی اجازت اور سیکیورٹی دی، اگروہ کہتے تو ہم بندے بھی جلسے میں بھیج دیتے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…