جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

معذور افراد کے لیے خوشخبری، حکومت نے اداروں میں ان کا کوٹہ بڑھا دیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراطلاعات و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے ملازمتوں میں معذوروں کا کوٹا 5 فیصد کر دیا ہے اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی خصوصی ہدایت پر لیبرڈپارٹمنٹ کے ذریعے تمام نجی ادروں میں بھی اس پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معذوروں کے عالمی دن کے سلسلے میں نیورولوجی اویرنس اینڈ ریسرچ فنڈاورہیلپنگ ہینڈفار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ کے تحت نجی ہوٹل میں

منعقدہ آگاہی سیمینارسے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمارتوں میں معذوروں کی رسائی کے قانو ن پر عملدرآمد نہیں کیاجارہا، اس پر عمل کرائیں گے۔ اس کے علاوہ نئی عمارتوں میں معذور افراد کی رسائی کے قانون پر بھی ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہر میں ٹرانسپورٹ کا نظام اتنا اچھا نہیں ہے لیکن اب بی آر ٹیز تیزی سے بن رہی ہیں۔ سٹی بس سروس شروع کر رہے ہیں، معذور افراد کو اس کے کرایوں میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ محکمہ سماجی بہبود کے ساتھ مل کر سماعت کے آلات فراہم کرنے میں بھی مدد کریں گے۔ قبل ازیں سیمینار سے کراچی انسٹی ٹیوٹ آف نیورولوجیکل ڈیزیز اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کے چیئرمین پروفیسر محمد واسع، اسسٹنٹ پروفیسر نیورولوجی و جنرل سیکریٹری نیورولوجی اویرنس اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن ڈاکٹر عبدالمالک، لیاقت نیشنل اسپتال کے اسپیچ اینڈ لینگویج پیتھالوجی یونٹ کی انچارج ڈاکٹر تہمینہ تابش، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کی اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر مدیحہ لطیف اور انچارچ او ٹی یونٹ، لیاقت نیشنل اسپتال نیلم زہرہ نے خطاب کیا۔ طبی ماہرین نے بتایا کہ پاکستان میں معذور افراد کی تعداد 53لاکھ سے زائد ہے۔ ان میں بچوں کی شرح 43 فیصد ہے۔ معذور افراد کی تعداد میں ہر سال 2.65 فیصد اضافہ ہورہا ہے۔سیمینار میں شرکاء کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ

بھی جاری کیا گیا جس میں حکومت سندھ سے ڈس ایبلڈ پرسنز ایمپلائمنٹ اینڈ ری ہیبلی ٹیشن ایکٹ پر مؤثر عملدرآمدکرانے سمیت دیگر مطالبات پیش کیے گئے۔ اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ ملازمتوں کے کوٹے پر سرکاری محکموں، نجی اداروں میں بھی عملدرآمد کرایا جائے۔ نئی عمارتوں میں معذور افراد کی رسائی کو لازمی قرار دیا جائے، موجودہ عمارتوں میں مناسب تبدیلیاں کرائی جائیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں معذور افراد کو سوار کرنے کی سہولت فراہم کی جائے جو اس وقت صفر ہے۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلہ فیس معاف اور ٹیوشن فیس میں 75 فیصد رعایت دی جائے۔ ہوائی جہاز، ریلوے اور ہر طرح کی ٹرانسپورٹ میں معذور افراد کو 50فیصد رعایت دی جائے۔ سرکاری اسپتالوں میں مفت اور نجی اسپتالوں میں 60 فیصد رعایت پر علاج کی سہولت فراہم کی جائے۔ سیمینار میں خصوصی بچوں نے اپنی پرفارمنس کا بھی مظاہرہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…