منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

9500 خالی آسامیوں کے لیے پیسے نہیں لیکن میٹروبس کے لیے پیسے موجود ہیں، افسوسناک انکشاف

datetime 8  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باجوڑایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ میں فاٹا کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر ہدایت اللہ خان فاٹا میں 9500سرکاری آسامیا ں خالی پڑی ہیں ،صوبائی حکومت کے پاس میٹروبس جیسے مہنگے منصوبوں کیلئے پیسے موجود ہیں مگر قبائلی علاقوں میں 9500خالی آسامیوں کیلئے پیسے نہیں ہیں جوکہ انتہائی افسوسناک ہے ،قبائلی عوام کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھنے کی کوشش ہے،فاٹا کے عوام کو جان بوجھ کر ناخواندہ رکھاجارہاہے ،دہشت گردی کا مقابلہ

فاٹا کے عوام کریں لیکن اربوں روپے سے میٹروبسیں اور ٹرین پنجاب میں چلائی جاتی ہے ۔جمعہ کو ان خیالا ت کااظہار سینیٹر ہدایت اللہ نے سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا کی صدارت میں سینیٹ فنانس قائمہ کمیٹی کے اجلاس اظہارخیال کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں فاٹا میں ساڑھے نو ہزار سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتی نہ ہونے کے معاملے پر بحث ہوئی،معاملہ سینیٹ میں فاٹا کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر ہدایت اللہ نے اٹھایاتھا ۔ سینیٹر ہدایت اللہ خان نے کہا کہ فاٹا میں سکول اور کالجز ہیں لیکن حکومت اساتذہ اور طبی عملہ بھرتی نہیں کررہی ہیں، فاٹا کے عوام کو جان بوجھ کر ناخواندہ رکھاجارہاہے اور فاٹا کے عوام سے صحت جیسا ان کا بنیادی حق بھی چھینا جارہاہے ، دہشت گردی کا مقابلہ فاٹا کے عوام کریں لیکن اربوں روپے سے میٹرو بسیں اور ٹرین پنجاب میں چلائی جاتی ہے ۔ سینیٹر ہدایت اللہ خان کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے وزارت خزانہ کے حکام نے اعتراف کیا کہ فاٹا سیکرٹریٹ نے سیفران کی وزارت کے ذریعے پانچ ہزار پانچ سو پینتالیس خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی ہے ۔ حکام کے مطابق خالی آسامیوں میں سے 23سو پر ترجیحی بنیاد پر بھرتی کی جائے گی ۔ حکام کے مطابق یہ تمام آسامیاں تعلیم اور صحت کے شعبے میں ہیں اور پہلے مرحلے میں فاٹا میں 1440آسامیاں پر کی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں تقریباََ آٹھ سو آسامیوں پر بھرتی ہوگی ۔ سینیٹر ہدایت اللہ خان نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حیر ت کی بات ہے پرائمری اور ہائی سکولوں میں آسامیوں پر بھرتی ہوگی مگر مڈل سکولوں کو نظر انداز کردیاگیا۔تاہم قائمہ کمیٹی نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خزانہ ، فاٹا سیکرٹریٹ ایجوکیشن اور سینیٹر ہدایت اللہ ملکر خالی آسامیوں پر بھرتی کے معاملے کا جائزہ لیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…