اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

لندن کے تمام ہسپتالوں میں اسحاق ڈار کی تلاش کی لیکن وہ ہسپتالوں سے غائب تھے، وہ کتنے پیسے کے ساتھ کہاں غائب ہیں؟ دلچسپ انکشاف

datetime 8  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ، تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیو ں سے گفتگو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں لندن میں اپنے قیام کے دوران اسحاق ڈار کو مختلف ہسپتالوں میں تلاش کرتا رہا لیکن مجھے وہ کسی ہسپتال میں نہیں ملے، شیخ رشید احمد نے اسحاق ڈار کے متعلق کہا کہ اس نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے زیادہ زیادہ دولت کرپشن کی صورت میں کمائی ہے اور یہ رقم اس نے لندن کے علاوہ

دیگر شہروں میں رکھی ہوئی ہے، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے علاوہ باقی تینوں ملکوں میں شریف خاندان کی کرپشن کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہیں، شیخ رشید احمد نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کی ذہنی حالت قابل رحم ہے، نواز شریف 300 ارب چوری کرکے بھی اداروں پر اثر انداز ہو رہے ہیں، انہوں نے گفتگو کے دوران کہا کہ طاہرالقادری اور آصف علی زرداری کی ملاقات اچھی بات ہے، انہوں نے رانا ثناء اللہ کو اجرتی قاتل کہا اس کے علاوہ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کی سیاست آخری ہچکیاں لے رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…