بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

پرنس کریم آغا خان اور شہزادی زارا پاکستان پہنچ گئے، ایوان صدر میں گارڈ آف آنر

datetime 8  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آغا خان عالمی امن و استحکام اور ہم آہنگی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں ،ثقافتی ورثے کی حفاظت کیلئے آغا خان فاؤنڈیشن نے شاندار خدمات انجام دی ہیں۔صدر مملکت نے یہ بات جمعہ کو پرنس کریم آغا خان ، شہزادی زارا اور وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات کے دوران وزیر مملکت طارق فضل چوہدری، سیکریٹری خارجہ اور اعلی حکام بھی شریک تھے ۔صدر مملکت نے پاکستان میں آغا خان فاؤنڈیشن کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے

کہا کہ آغا خان عالمی امن و استحکام اور ہم آہنگی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ثقافتی ورثے کی حفاظت کے لیے آغا خان فاؤنڈیشن نے شاندار خدمات انجام دی ہیں۔ پریس کریم آغا خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تعلیمی، طبی اور دیہی ترقی کے سلسلے میں خدمات میں اضافہ کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں غربت کے خاتمے کیلئے مزید پروگرام شروع کیے جائیں گے۔ صدر مملکت نے ایوان صدر پہنچنے پر پرنس کریم آغا خان کا استقبال کیا، گارڈ آف آنر دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…