بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانیوں کیلئے لندن میں تجارت اور تعلیم کے دروازے کھلے ہیں،صادق خان

datetime 8  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ مجھے پاکستا ن سے اپنے تعلق پر فخر ہے ۔پاکستانیوں کے لیے لندن میں تجارت اور تعلیم کے دروازے کھلے ہیں، لندن میں تمام مذاہب کو ہر قسم کی آزادی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو مزار قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

میئر لندن کی مزار قائد آمد پر پاک بحریہ کے افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ صادق خان نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر صادق خان نے کہا کہ پاکستان میں مہمان نوازی پر بے حد خوش ہوں، ہمیں آئندہ کے 70 سال پر کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات تاریخی ہیں، لندن میں تمام مذاہب کے لوگ آباد ہیں، پاکستانیوں کے لیے لندن میں تجارت اور تعلیم کے دروازے کھلے ہیں، لندن میں تمام مذاہب کو ہر قسم کی آزادی ہے۔ صادق خان نے پنے تاثرات کتاب میں قلمبند کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے پاکستان کا دورہ کیا اور مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔بعد ازاں صادق خان نے کراچی میں حبیب یونیوسٹی کا بھی دورہ کیا جہاں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ فن و ثقافت کسی بھی شہر کا ڈی این اے ہوتا ہے جس سے اس کی شناخت ہوتی ہے۔ کراچی اس حوالے سے یہ بہت بات اہم ہے کہ یہاں مذہبی ہم آہنگی بھی ہے اور مختلف ثقافتوں بھی اور مختلف زبانیں بولنے والے لوگ بھی یہاں بڑی تعداد میں رہتے ہیں طلبہ کے ساتھ کیو اینڈ اے سیشن کے دوران صادق خان کا کہنا تھا کہ جو شہر جغرافیائی لحاظ سے وسعت پا رہا ہو اور لوگ وہاں روزگار کی تلاش میں آرہے ہو تو اسکی اہمیت بہت زیادہ ہوتی ہے اور اس لحاظ سے مجھے کراچی بہت پسند ہے ۔صادق خان نے کہا کہ رواں برس لندن میں تیزاب حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور انکی روک

تھام کیلئے نہ صرف حکومتی بلکہ سماجی سطح پر اقدامات کیئے جارہے ہیں انکا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کو عوام کے ساتھ صحت، تعلیم اور سماجی معاملات سمیت تمام مسائل پر بات کرنا چاھیئے انہوں نے طلبہ و طالبات کو عملی زندگی میں سیاست کی جانب راغب ہونے کا مشورہ بھی دیا۔

میئر لندن کیلئے اپنی انتخابی مہم کا ذکر کرتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ مہم کے دوران میرے مخالفین مجھے ذاتی تنقید کا نشانہ بناتے تھے مگر میری نظر اپنے ہدف پر تھی۔ مجھے لندن کی تاریخ میں سب سے زیادہ لوگوں نے ووٹ دے کر منتخب کیا ہے اور ہر طبقے کے لوگوں نے ووٹ دیئے۔انہوں نے اپنی گفتگو میں بانی پاکستان محمد علی جناح کے اقوال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت عظیم لیڈر تھے اور میں ان سے بہت متاثر ہوں۔واضح رہے

کہ میئر لندن صادق خان پاک بھارت کے دورے پر ہیں جس کے پہلے مرحلے پر انہوں نے بھارت کے شہروں ممبئی، نئی دہلی اور امرتسر کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوسرے مرحلے پر وہ پہلے لاہور آئے جہاں انہوں نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی۔لاہور کے بعد صادق خان کراچی آئے ہیں بعد ازاں اپنے دورے کے آخری روز وہ اسلام آباد جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…