منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اب کوئی آئے دھرنا دینے اسلام آبادتو لگ پتہ جائے گا دارالحکومت پر چڑھائی کرنیوالوں کے خلاف اب پولیس ، ایف سی اور رینجرز نہیں بلکہ کونسی فورس کارروائی کریگی، اعلان کر دیا گیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کے لئے ایک خصوصی فورس بھی قائم کی گئی ہے ٗ دھرنوں سے نمٹنے کیلئے سیاسی عزم کی ضرورت ہوتی ہے‘ معاملے پر پوائنٹ سکورنگ نہیں ہونی چاہیے ٗاسلام آباد میں مدارس کو اپ گریڈ کرنے سے متعلق مطلوبہ معلومات کا نظامت اوقاف اسلام آباد سے کوئی تعلق نہیں ٗسی پیک کے

تحت ملک بھر میں منصوبے مکمل کئے جائیں گے ٗ وفاقی اور صوبائی سطح کے شہید ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی کا باقاعدہ نظام موجود ہے ٗنیویارک میں حبیب بنک لمیٹڈ کی برانچ کو جرمانہ منی لانڈرنگ کی وجہ سے عائد نہیں کیا گیا‘ رپورٹنگ کے مسائل کی وجہ سے ریگولیٹر نے جرمانہ عائد کیا ٗ اسلام آباد میں آتشزدگی کے کسی بھی واقعہ سے نمٹنے اور آگ بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹرز کی خریداری کے لئے ہمارے پاس وسائل نہیں۔جمعہ کو وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ کی طرف سے بتایا گیا کہ مدارس اصلاحات کا تعلق وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سے ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بتایا کہ اسلام آباد میں زیر زمین پانی کی اوسط سطح 90 فٹ گہرائی میں ہے ٗ192 ٹیوب ویلوں کے علاوہ دیگر ذرائع سے بھی پانی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت ملک بھر میں منصوبے مکمل کئے جائیں گے لیکن اسلام آباد کا سی پیک میں کوئی منصوبہ شامل نہیں ہے لہذا اب ایک سروے کیا جارہا ہے جس کے تحت راولپنڈی اسلام آباد میں پانی کی فراہمی کے منصوبے کو سی پیک میں شامل کیا جائیگا ٗ سروے مکمل ہونے کے بعد پی سی ون تیار کیا جائے گا۔وزارت خزانہ کی طرف سے بتایا گیا کہ خزانہ ڈویژن نے موجودہ مالی سال کے لئے چھوٹے کاروبار اور پرچون فروشوں کیلئے

برائے راست فنڈز مختص نہیں کئے تاہم ملکی معاشی ترقی میں ایس ایم ایز کے اہم کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے سمیڈا اور سٹیٹ بنک نے اس شعبے کی ترقی کے لئے پالیسیاں اور سکیمیں وضع کی ہیں۔ حکومت نے بجٹ میں غیر ضروری اور اشیاء تعیش پر درآمدی ڈیوٹیاں عائد کی ہیں تاکہ معیشت کو مستحکم کیا جائے۔ یہ اقدام عام صارفین پر اثرانداز نہیں ہوگا۔وزارت داخلہ کی طرف سے بتایا گیا

کہ تندور مالکان اور خصوصاً دیہی علاقوں میں اشیاء اخبارات میں لپیٹ کر دیئے جانے کی اطلاعات درست ہیں اس سلسلے میں میلے کچیلے اخبارات کے استعمال سے بیماریاں بھی پھیلتی ہیں اس لئے اس کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی سطح کے شہید ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے ورثاء کو معاوضے کی

ادائیگی کا باقاعدہ ایک نظام موجود ہے اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے سب سے زیادہ معاوضے کی رقم مختص کی ہے جس کے تحت شہید ہونے والے اہلکاروں کے ورثاء کو گھر‘ تنخواہ‘ بچوں کی تعلیم‘ گاڑی اور دیگر سہولیات دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی تربیت کے لئے بھی ایک نظام موجود ہے۔ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے ایک

خصوصی فورس بھی قائم کی گئی ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں شجرکاری مہم کے دوران پودے لگانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جاتے ہیں‘ درختوں کی کٹائی کی سختی سے ممانعت ہے‘ خلاف ورزی پر کارروائی ہوتی ہے‘ کسی کو کھلی چھٹی نہیں دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ سال میں دو مرتبہ شجرکاری مہم چلائی جاتی ہے۔ مارگلہ ہلز رینج 31195 ایکڑ رقبے پر محیط ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل خان نے ایوان کو بتایا کہ نیویارک میں حبیب بنک لمیٹڈ

کی برانچ پر 225 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں منی لانڈرنگ کا الزام بنک پر عائد نہیں کیا گیا لیکن رپورٹنگ کا جو طریقہ کار بنک انتظامیہ نے اختیار کیا تھا اس سے ریگولیٹر مطمئن نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ جرمانے کی اتنی بڑی رقم عائد کئے جانے کے باوجود پاکستان میں حبیب بنک کے کھاتہ داروں کی رقوم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور بنک آپریشن معمول کے مطابق

جاری ہے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں آتشزدگی کے کسی بھی واقعہ سے نمٹنے اور آگ بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹرز کی خریداری کے لئے ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو وزارت داخلہ یا دیگر متعلقہ ادارے این ڈی ایم اے سے رجوع کرتے ہیں اور این ڈی ایم اے ہی ہیلی کاپٹر کا انتظام کرتا ہے۔

ہیلی کاپٹر کی خریداری کے لئے ہمارے پاس اس وقت وسائل نہیں ہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں جو دھرنا ہوا ہے اس سے نمٹنے کے حوالے سے باتیں کی جارہی ہیں لیکن دھرنوں سے نمٹنے کیلئے سیاسی عزم کی ضرورت ہوتی ہے اور تمام سیاسی جماعتوں پر بھی اس حوالے سے ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ اس معاملے پر پوائنٹ سکورنگ کریں گے

اور توہین مذہب اور توہین اسلام کے الزامات لگائیں گے تو پھر حکومت کے لئے کوئی بھی ایکشن لینا مشکل ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے خلاف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے اسلام آباد پولیس کے اہلکار اسرار تنولی کا علاج حکومتی خرچ پر ہو رہا ہے اور اس سلسلے میں ڈاکٹروں کا ایک بورڈ بھی بنایا گیا ہے۔ اگر بورڈ نے سفارش کی تو پولیس اہلکار کو علاج کے لئے سرکاری

خرچ پر بیرون ملک بھی بھجوایا جائے گا۔بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس کورم کی کمی کی وجہ سے پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…