جمعرات‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن نے مردم شماری کے عبوری نتائج کی روشنی میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو انتخابی فہرستوں کی تیاری کے احکامات جاری کر دیئے

datetime 8  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے مردم شماری کے عبوری نتائج کی روشنی میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو انتخابی فہرستوں کی تیاری کے احکامات جاری کر دیئے۔نئی انتخابی فہرستوں کی تیاری ٗجانچ پڑتال ٗاعتراضات ٗدرستگی ٗچھپائی اور متعلقہ مراکز تک منتقلی کا عمل 8 جنوری سے یکم مئی تک

مکمل کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنرز کو لکھے گئے خط اور شیڈول کی کاپی کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردی مردم شماری کے عبوری نتائج کے مطابق نئی انتخابی فہرستوں کی تیاری کا عمل ?8 جنوری سے شروع کردیا جائیگا۔چاروں صوبوں میں 8 جنوری سے 50 لاکھ نئے ووٹرز کی شناختی کارڈ کے مطابق گھر گھر جاکر تصدیق شروع کی جائیگی ٗ

الیکشن کمیشن نے جعلی شناختی کارڈ کے حامل افراد کا تصدیق کے بعد ووٹ منسوخ کرنے جبکہ شہریت ترک کرنے والے افراد اور وفات پانے والے ووٹرز کی گھر گھر تصدیق کے بعد ان کا ووٹ خارج کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔مردم شماری کے بلاکس کی ایڈجسٹمنٹ ادارہ شماریات کی اسکیم 2017 کے تحت کی جائے گی۔8 جنوری سے 6 فروری تک تصدیق کے بعد

نئی انتخابی فہرستیں آویزاں کردی جائیں گی۔ 16 فروری تک انتخابی فہرستوں پر اعتراضات اور درستگی کی جائے گی، جبکہ 10 اپریل تک انتخابی فہرستوں کی ڈیٹا انٹری، چھپائی اور منتقلی کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو یکم مئی 2018 تک انتخابات کی تیاری مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…