اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

موجودہ ملکی حالات عالمی ایجنڈے کا شاخسانہ ہے، کچھ قوتیں مضبوط جمہوریت کے مستقبل سے خوفزدہ ہیں،احسن اقبال

datetime 8  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی )وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات عالمی ایجنڈے کا شاخسانہ ہے کچھ قوتیں ملک میں مضبوط جمہوریت کے مستقبل سے خو فزدہ ہیں،نوازشریف اقتدارسے باہرہوگئے،اب کسے سزادینے کی کوششیں کی جارہی ہے؟

نوازشریف بہانہ تھااصل نشانہ پاکستان کا استحکام ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری ،پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری اور پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ طاہرالقادری،آصف زرداری،عمران خان فسادپھیلارہے ہیں، عوام ایسے عناصرکی حرکات سے و اقف اور جانتے ہیں کہ معیشت اورسیاسی استحکام سے کو ن کھیل رہاہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہماری مقبولیت

اورکارکردگی ان کے سر وں پر سوار ہے یہ قوتیں آئندہ الیکشن میں شکست سے خو فزدہ ہوکرانتشارپھیلارہی ہیں،عوام آئندہ الیکشن میں ان کی منفی سیاست کاخاتمہ کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی سڑکوں کارخ کرکے ما یوسی کااظہارکررہی ہیں۔احسن اقبال کہتے ہیں کہ لوڈشیڈنگ سے نجات اورمعاشی سرگرمیوں کی بحالی کی سزادی جارہی ہے ،عالمی قوتیں پاکستان سے ا نتقام لینے کے د رپے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…