لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری کے درمیان اہم ملاقات‘ملاقات میں باقرنجفی کمیشن کی رپورٹ اور ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال جبکہ ملاقات میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ‘
سینیٹر قیوم سومرو سمیت دیگر بھی موجو دتھے ‘دونوں جماعتوں نے کر پشن ‘ظلم ‘ناانصافی اور حکومت کی عوام دشمن پالیسوں کے خلاف مشتر کہ جدوجہد کا بھی فیصلہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدرآصف زرداری منہاج القرآن پہنچے انکے ہمراہ پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ ،قمرزمان کائرہ،چودھری منظورسمیت دیگر بھی موجود تھے آصف زرداری نے دورہ منہاج القرآن کے دوران سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات کی جس میں سانحہ ماڈل ٹان کے شہدا کوانصاف دلوانے اور ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاعوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاکہ رپورٹ کے بعدقاتل اورمنصوبہ سازبے نقاب ہوئے ہیں جبکہ آصف زرداری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثا کوانصاف دلوانے کیلئے عوامی تحریک کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن بربریت کی بدترین مثال ہے ماڈل ٹان شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گاشہدا کے لواحقین کوساڑھے تین سال میں بھی انصاف نہیں مل سکا۔انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹان پرعوامی تحریک کے ساتھ کھڑے ہیں۔