اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے کہاکہ آصف علی زر داری کے جلسہ کا نہیں پتہ انہوں نے اس میں کیا باتیں کی ہیں تاہم آصف علی زر داری نے جیسے ڈانس کیا ایسی مزید پرفارمنس دکھانی چاہیے جس کے ردعمل میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ دھمال ڈالنا پیپلز پارٹی کی میراث ہے ٗ
ذوالفقار علی بھٹو نے سخی لال شہبازقلندر پر دھمال ڈالی تھی ۔پیپلز پارٹی کے ترجمان چوہدری منظور نے آصف زرداری کے متعلق عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دھمال ڈالنا پیپلز پارٹی کی میراث ہے۔ ترجما ن نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے سخی لال شہباز قلندر پر دھمال ڈالی۔ چودھری منظور نے کہا کہ جیالے تو کوڑوں کی جھنکار پر دھمال ڈالتے اور پھانسی گھاٹ میں بھی رقص کرتے تھے۔ ترجمان نے کہاکہ دھمال صوفیوں کی روایت ہے اور طالبان خان صوفیانہ سوچ کے خلاف ہے۔ ترجمان نے کہاکہ طالبان اور عمران خان دونوں کا حدف ایک ہی ہے انہوں نے کہاکہ طالبان دھمال ڈالنے والوں پر خودکش اور عمران نیازی نظریاتی حملے کرتا ہے۔ چودھری منظور نے کہاکہ عمران خان زندگی بھر جو کچھ کرتا رہا ہم اس کی ذاتی پرفارمنس پر بات نہیں کرنا چاہتے۔ ترجمان نے کہاکہ اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو عمران خان کی ذاتی پرفارمنس دہرائیں گے جو پہلے ہی عیاں ہے۔ قبل ازیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ آصف علی زر داری کے جلسہ کا نہیں پتہ انہوں نے اس میں کیا باتیں کی ہیں تاہم آصف علی زر داری نے جیسے ڈانس کیا ایسی مزید پرفارمنس دکھانی چاہیے