کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں لوڈشیڈنگ سے تنگ شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ ملیر سی ایریا میں دو دن سے بجلی غائب جس کے بعد علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کر دی۔ احتجاج میں مرد و وخواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے کے الیکڑک کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے ڈیجیٹل میٹرز تیز چلتے ہیں اور من مانے بلز بھیجے جا رہے ہیں۔دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے
ملیر سی ون ایریا میں عملے کو کام کرنے سے روک دیا گیا، ترقیاتی کام کرنے میں کچھ شر پسند عناصر کی طرف سے دشواری کا سامنا ہے، رہائشیوں سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک نے کہا علاقے میں کچھ عرصے قبل ہی ایریل بنڈلڈ کیبل کے ذریعے بجلی کے نظام میں بہتری لائی گئی، سب سٹیشن کے اطراف ترقیاتی کام کے بعد علاقے میں بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں، کام مکمل ہوتے ہی بجلی بحال کر دی جائے گی۔