کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی پالیسیاں دنیاکوتباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں، امریکا اپنے فیصلے پرنظرثانی کرے،او آئی سی ایسے اقدامات کرے، جس سے امریکا فیصلہ واپس لے۔ چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ اور سابق صدر پرویز مشرف نے امریکی صدر کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کادارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار
کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی پالیسیاں دنیاکوتباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں ، امریکی فیصلہ اسلامی دنیاکیلئے مایوس کن ہے۔پرویز مشرف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں دنیامیں امن کیلئے خطرناک ہیں امریکی فیصلہ بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے،امریکا اپنے فیصلے پرنظرثانی کرے۔سابق صدر نے کہا کہ اسلامی ممالک حالات کاجائزہ لیکرمتفقہ لائحہ عمل اختیارکریں،او آئی سی ایسے اقدامات کرے، جس سے امریکا فیصلہ واپس لے۔