لاہور(آئی این پی) پاکستان کسان اتحاد نے گنے کی بر وقت کر شنگ شروع نہ ہونے پر10دسمبر کو پنجاب بھر کی سڑکیں بند کر نے اعلان کر دیا جبکہ مطالبات کی منظور ی تک احتجاج جاری رہیگا ۔ پاکستان کسان اتحاد کے سر براہ خالد محمودکھوکھر نے بتایاہے کہ وزیر اعلی شہبا زشر یف کے ساتھ ہونیوالی ملاقات میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ30نومبر تک گنے کی کر شنگ
شروع کردی جائیگی اور کسانوں کو فی من180روپے ادائیگی کی جائیگی مگر اب تک نہ گنے کی کر شنگ باقاعدہ شروع ہوئی اورنہ ہی کسانوں کو مقررہ قیمت کے مطابق ادائیگی کی جارہی ہے اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 10دسمبر کو لاہور سمیت پنجاب بھر کی سڑکیں بند کرکے پاکستان کسان اتحاد احتجاج کر یگا اور مطالبات کی منظوری تک احتجاجی جاری رہیگا ۔