لاہور (این این آئی) سابق چیئرمین واپڈ ا شمس الملک نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم نہ بننے سے پاکستان کوسالانہ 180ارب روپے کانقصان ہورہا ہے ،سی پیک گیم چینجر کے ساتھ جغرافیائی چینجر بھی ہے ، اس کے ذریعے پاکستان کا ایشین ٹائیگر بننے کا خواب پورا ہو سکے گا۔یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی کے بڑے ذخائر کی تعمیر ہماری بقاء کا
مسئلہ ہیں اور ہمیں اس طرف توجہ دینا ہو گی۔کالا باغ ڈیم نہ بننے سے پاکستان کو 180ارب روپے کا نقصان ہورہا جس سے پنجاب کو 100، سندھ کو 50اور خیبر پختوانخواہ کو 30ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔پاکستان کی زراعت اور معیشت کی ترقی کے لئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر نا گزیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے پاکستان کا پانی روک کر پاکستان میں بجلی کا بحران پیدا کیا ہے ۔