ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ نہیں ہوئی تو تلاشی دیں، عمران خان نے جوا کھیل کر اپنی جماعت چلائی، لیگی وزیر کے انکشافات

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ نہیں ہوئی تو تلاشی دے دیں، خیبرپختونخوا میں بدعنوانی کی نشاندہی پر احتساب دفتر کو تالے لگوادیئے جاتے ہیں، عمران خان صاحب کہتے ہیں کہ جو ا کھیل کر اپنی جماعت چلائی،انہوں نے سپریم کورٹ میں بھی غلط بیانی کی،عوام میں نفرت اور بدظنی پھیلانا عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے،عمران خان ساڑھے تین سال تک توہین عدالت کے مرتکب رہے،

شہباز شریف کے ہر جانے کے دعویٰ کیس میں عمران خان نے جواب نہیں دیا۔جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کیس تقریباً ہر عدالت میں چل ہا ہے، تحریک انصاف کی توہین میں لگی ہوئی ہے، تحریک انصاف کی قیادت کے قول و فعل میں واضح تضاد ہے، عمران خان ساڑھے تین سال تک توہین عدالت کے مرتکب رہے، شہباز شریف کے ہر جانے کے دعویٰ کیس میں عمران خان نے جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان آج تک نجم سیٹھی کے کیس میں بھی پیش نہیں ہوئے، وہ مفرور ہیں، عمران پہلے تو پیش نہیں ہوئے پھر چپکے سے معافی مانگ لیتے ہیں، کے پی کے میں احتساب کمیشن کے چیئرمین چھوڑ کر چلے گئے ہیں، نیب کے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے انہوں نے نام دیئے تھے انہی ناموں میں سے کسی کو کے پی کے میں احتساب کمیشن کا سربراہ لگا دیئے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کا آئینی اداروں میں پیش نہ ہونا کیا ثابت کرتا ہے، اگر پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ نہیں ہوئی تو تلاشی دے دیں، تحریک انصاف دوسروں کو کہتی ہے کہ وہ تاخیری حربے استعمال کرتی ہے جبکہ وہ خود یہ کام کر رہے ہیں۔وزیر نجکاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بدعنوانی کی نشاندہی پر احتساب دفتر کو تالے لگوادیئے جاتے ہیں،پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کیس میں متعددبار حکم امتناع کی درخواست دی، فارن فنڈنگ میں کوئی ابہام نہیں تو حکم امتناع کیلئے تگ ودو کے کیا معنی ہیں ،عمران خان صاحب کہتے ہیں کہ جو ا کھیل کر اپنی جماعت چلائی،انہوں نے سپریم کورٹ میں بھی غلط بیانی کی،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بیرون ملک سے کروڑوں ڈالر غیر قانونی طریقے سے منگوائے ، عمران خان کو اپنے گربیان میں جھانکنا چاہیے، عمران خان قومی اسمبلی کے پورے بجٹ سیشن میں نہیں آئے، عوام میں نفرت اور بدظنی پھیلانا عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…