اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

ختم نبوتؐ کے حلف نامہ میں ترمیم کے حوالے سے شہباز شریف کا مطالبہ مان لیا جاتا تو حالات کشیدہ نہ ہوتے

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)ختم نبوتﷺ کے حلف نامہ میں ترمیم کا انکشاف ہوتے ہی سیاسی اور عوامی حلقے میں حکومت پر شدید ترین تنقید کی زد میںآئی مگر افسوس حکومت نے اِس اقدامات سے نہ تو لا تعلقی کا اظہار کیا نہ ہی فوری طور پر ترمیم کو واپس لیا بلکہ پہلے کلیریکل غلطی قرار دے کر جان چھڑا نے کی کوشش کی گئی،جوں جوں معاملہ تعطل کا شکار رہا عوامی غم و غصے میں شدت بڑھتی چلی گئی۔ایک رائے کے مطابق ترمیم کی

واپسی بھی عوامی دباؤ میں لی گئی یہاں لمحہ فکریہ کی بات یہ ہے کہ سب سے پہلے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے مطالبہ کیا تھا کہ ختم نبوتﷺ کے حلف میں تبدیلی کرنے والے وزیر کو فارغ کیا جائے جس پر حکومت وقت نے سنجیدگی سے غور نہ کیا تو یہ مطالبہ لے کر تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ اپنی اتحادی مذہبی جماعتوں کے ساتھ سٹرکوں پر آگئی، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا موقف تھا کہ وفاقی وزیر قانون نے عقیدہ ختم نبوت والی شق میں ترمیم کر کے مسلم لیگ ن کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے لہذا انہیں وفاقی کابینہ سے فارغ کر دینا چاہیے، اگر بروقت وزیراعلیٰ پنجاب کے مطالبے کو وفاقی حکومت عمل کر لیتی تو پاکستان کو سنگین حالات کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔یہ بات مصدقہ حقیقت ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت پر جب بھی مشکل وقت آیا، شہبازشریف نے ایک قدم آگے بڑھ کر اِسے سہارا دیا اور حکومت کو اچھے،موثر مشوروں سے نوازا۔ جبکہ دوسری جانب بلند وبانگ نعرے لگانے والے دیگر مسلم لیگی رہنماؤں نے خاموشی کو ہی غنیمت جانا۔ حسب روایت کچھ ایسی ہی منظر کشی گزشتہ چند دنوں میں دیکھنے کو ملی،ختم نبوتﷺ کے حلف نامے میں ترمیم کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے والوں اور حکومت میں مذاکرات ناکامی کی طرف بڑھ رہے تھے اور مسلم لیگی رہنما ؤں جن کے دعوؤں، وعدوں اور بلند عزائم کی خبریں و پیغامات دن بھر ٹی وی ٹاک شو میں،

عوامی رابطہ کی سماجی ویب سائیٹ کی زینت بنتے تھے منظر سے بالکل غائب رہے۔معاملے کو سدھرانے کیلئے نہ مریم کا ٹوئیٹ آیا، نہ دانیال، طلال چوہدری کا بیان اور وزیرداخلہ بھی معاملے کو صیح طریقے سے سنبھالنے میں ناکام رہے۔ ایسی صورتحال میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی مخلصانہ،پُرخلوص کاوشیں ایک بار پھر قابل ستائش رہیں کہ اُنہوں نے وزیرقانوں زاہد حامد کو اپنی وزارت سے مستعفی ہونے پر قائل کر لیااور یہی وہ اہم پیش رفت تھی جس سے اسلام آباد سمیت ملک بھر جلاؤ،گھیراؤ، پتھراؤ جیسی صورتحال کے شکنجے سے آزاد ہوگیا اور معاملہ مفاہمت کی جانب بڑھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…