اسلام آباد (این این آئی)ترجمان موٹر وے نے کہا ہے کہ موٹروے ایم ون اسلام آباد سے پشاور تک کیلئے گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھلا ہے ٗ ایم ٹو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک کھلی ٗ اسلام آباد سے پنڈی بھٹیاں تک بند ہے جبکہ موٹروے فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک کھلی ہے ٗموٹروے پولیس متبادل راستوں سے ٹریفک کی روانی یقینی بنا رہی ہے۔
جی ٹی روڈ مندرہ، ٹیکسلا، گوجرانوالہ کے مقامات پر بند ہے۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں سٹیڈیم روڈ، نائنتھ ایونیو، کشمیر ہائی وے اور آئی جے پی روڈ گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھلے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ہوائی اڈے کی طرف سے آنے والی گاڑیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ راول روڈ، مری روڈ، سٹیڈیم روڈ نائنتھ ایونیو اور کشمیر ہائی وے استعمال کریں۔ ریڈ زون، جی سیون، جی سکس، جی فائیو، ایف سیون، ایف سکس اور ملحقہ علاقوں کے رہائشی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے موہڑہ نور چھٹہ بختاور، جناح ایونیو اور بنی گالہ کی شاہراہیں استعمال کر سکتے ہیں۔ ایوب چوک میریٹ ہوٹل اور مارگلہ روڈ کے ذریعہ زیڈ زون، ایف فائیو اور جی فائیو سیکٹروں تک رسائی ممکن ہے۔