اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام ختم نبوت کانفرنس وتین روزہ کورس جامعہ عثمانیہ آسٹریلیا مسجد لاہور میںانعقاد، عقیدہ ختم نبوت قرآن مجید کی ایک سو آیات مبارکہ ،اور دوسو دس احادیث سے ثابت ہے، مولانا اللہ وسایا کا کانفرنس سے خطاب۔
تفصیلات کے مطابق مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما ختم نبوت مولانا اللہ وسایا نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام ختم نبوت کانفرنس وتین روزہ کورس جامعہ عثمانیہ آسٹریلیا مسجد لاہور میںخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیا دی اور اساسی عقیدہ ہے عقیدہ ختم نبوت ،قرآن مجید کی ایک سو آیات مبارکہ ،اور دوسو دس احادیث سے ثابت ہے ۔سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت پر ہوا۔ اتحاد امت کا مرکزی نقطہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے،عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضور ﷺ کی ذات کے نگہبان اور چوکیدارہیں، قادیانیت کا فتنہ اسلام کی جڑیں کھوکھلی کررہا ہے، قادیانی لابی مسلسل عالمی سطح پر اپنی مصنوعی مظلومیت کا واویلا کرکے اسلام اور پاکستان کے وجود کو بدنام کر رہی ہے۔ اس موقع پر دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا جن میں مجلس لاہور کے سرپرست مولانا نعیم الدین،معروف مصنف محمدمتین خالد،مجلس لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم،مولانا قاری عبدالعزیز،پیرمیاں رضوان نفیس،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا حافظ محمدسلیم،مولانا محمدگلفام،خطیب مرکزختم نبوت مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا سیدضیاء الحسن شاہ،مولانا محمدقاسم گجر،مولانا محمدسعادت،مولانا خالدمحمود،مولانا سعید وقار ودیگرشامل تھے۔