بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف یا عمران خان، ملک کا مقبول ترین لیڈر کون؟ پلس اور گیلپ سروےکے حیران کن نتائج نے بازی ہی پلٹ دی

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف یا عمران خان، ملک کا مقبول ترین لیڈر کون ؟گیلپ اور پلس سرویز کے حیران کن نتائج سامنے آگئے، پاکستانی عوام نے ملک کی مقبول سیاسی پارٹی ن لیگ اور مقبول لیڈر نواز شریف کو قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق جنگ اور جیو نیوز میڈیا گروپ کے اشتراک سے گزشتہ ماہ گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹ سروے نے ایک سروے کا انعقاد کیا تھا جس کے

حیران کن نتائج سامنے آچکے ہیں۔ سروے کے مطابق ن لیگ پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت جبکہ نواز شریف مقبول ترین لیڈر ہیں۔ گیلپ پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے 34 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ اگر انتخابات ہوئے تو وہ مسلم لیگ ن کو ووٹ دینگے جبکہ 26فیصد نے پی ٹی آئی اور 15فیصد نے پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کی اپنی رائے ظاہر کی۔ کنسلٹنٹ سروے کے اعداد و شمار کے مطابق 36فیصد رائے دہندگان نے پاکستان مسلم لیگ ن،23فیصد پی ٹی آئی اور 15فیصد نے پی پی پی کو ووٹ دینے کی اپنی رائے ظاہر کی۔دونوں الگ الگ سرویز میں سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کے سب سے مقبول  ہنمائ(پلس29فیصد،گیلپ27فیصد) کے طور پر سامنے آگئے جبکہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان(پلس23فیصد،گیلپ23فیصد) اور پی پی پی کے بلاول بھٹو زرداری(پلس13فیصد،گیلپ8فیصد) بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ملک کے مقبول رہنماء قرار دیئے گئے۔پلس کنسلٹنٹ سروے کے مطابق 33فیصد خواتین نے نواز شریف کو اپنا پسندیدہ رہنماء قرار دیا جبکہ 16فیصد نے عمران خان اور16فیصد نے بلاول بھٹو کو اپنا پسندیدہ رہنما قرار دیا۔دونوں سرویزمیں 50 فیصد رائے دہندگان نے نواز شریف کے بعد شہباز شریف کو مسلم کا سب سے مقبول رہنماء قرار دیا جبکہ 11فیصد نے مریم نواز

اور 8فیصد نے چوہدری نثار علی خان کو پارٹی کا مقبول رہنماء قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…