اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گیلپ سروے کی جانب سے عوامی رائے جاننے کے لیے ایک سروے کروایا گیا اس سروے میں عوام کی اکثریت نے فوج کو ملک کا سب سے قابل اعتماد ادارہ قرار دے دیا ہے۔ نجی ادارے گیلپ پاکستان کی طرف سے عوامی رائے پر مبنی سروے کا انعقاد کیا گیا، اس سروے میں ملک بھر کی عوام سے ملکی اداروں کی کارگردگی سے متعلق سوال کیا گیا۔اس سروے کے دوران عوام کی اکثریت نے فوج کو ملک کا سب سے قابل اعتماد ادارہ قرار دے دیا۔82 فیصد عوام کی جانب سے فوج پر اعتماد کا اظہار کیا
گیا۔ جبکہ سیاستدانوں پر صرف 26 فیصد عوام کی جانب سے اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ سروے میں مذہبی رہنماوں پر 62 فیصد، عدلیہ پر 53 فیصد، میڈیا پر 49 فیصد جبکہ پولیس پر صرف 23 فیصد عوام نے اعتماد کا اظہار کیا۔ عوام کی اکثریت نے ملک میں آمریت کی بجائے جمہوریت کے نفاذ کی بھی حمایت کی۔ 81 فیصد عوام کی رائے میں ملک کیلئے جمہوری نظام ہی سب سے بہتر ہے جبکہ صرف 19 فیصد عوام کی رائے میں آمریت بہتر نظام ہے۔اس طرح اس سروے کے مطابق پاکستانی عوام نے پاک آرمی پر اپنا بھرپور اعتماد کیا۔