ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم، آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی پرسوں سعودی عرب جائینگے،کن امور پر بات ہوگی،جانئے

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 21 نومبر کو سعودی عرب جائیں گے،وہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر اعلی ٰحکام سے ملاقات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خان عباسی 21 نومبر بروز منگل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر

جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔ وزیراعظم شاہد خان عباسی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوگی۔واضح رہے کہ اس وقت سعودی عرب اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اور وہاں متعدد شہزادوں اور وزرا کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا

ہے جب کہ برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے بیٹے کے حق میں تخت سے دستبرداری کا امکان ہے۔ یاد رہے گزشتہ ماہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اور چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے دارالحکومت ریاض میں دہشتگردی کیخلاف بننے والے سعودی اتحاد کے اعلی سطح کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…