واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی مسائل کے باعث جنوبی ایشیا میں مشکلات درپیش ہیں، دہشتگردی کے خلاف کامیابی سے پاکستانی معیشت میں بہتر آرہی ہے، سی پیک پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے لوگوں کی خوشحالی کا منصوبہ ہے، پاکستان عالمی برادری ،افغان قیادت کی
طرف سے قیام امن کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے،خطے میں پائیدار امن کے لیے اہم ہے کہ بھارت کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کرے ، دہشتگردی کے خاتمے سے پاکستانی عوام کا امن وخوشحالی کے راستے پر اعتماد بحال ہوا ہے۔جمعہ کو امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے جارج ٹائون یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی مسائل کے باعث جنوبی ایشیا میں مشکلات درپیش ہیں، دہشتگر د قوتوں کو
شکت دینے کے لیے پاکستانی عوام اور فورسز نے بے پناہ قربانیاں دیں،دہشتگردی کے خلاف کامیابی سے پاکستانی معیشت میں بہتری آرہی ہے،دہشتگردی کے خاتمے سے پاکستانی عوام کا امن وخوشحالی کے راستے پر اعتماد بحال ہواہے،افغان مسئلے کاکوئی فوجی حل نہیں ہے، پاکستان عالمی برادری ،افغان قیادت کی طرف سے قیام امن کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، خطے میں پائیدار امن کے لیے اہم ہے کہ بھارت کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کرے۔