اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسحاق ڈار نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کیلئے وکلا سے مشاورت شروع کر دی، ایم لا فرم کو قانونی مشاورت کی مد میں 2ہزار پائونڈ کی ادائیگی، مبشر لقمان کے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر پرسن مبشر لقمان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اسحاق ڈار نے برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں
وکلا سے مشاورت کا عمل بھی جاری ہے جبکہ سیاسی پناہ لینے کیلئے کی جانی والی قانونی مشاورت میں ایک قانونی فرم ایم لا فرم کو دو ہزار پائونڈ کی ادائیگی بھی کی گئی ہے۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے اس فرم کے وکلا سے مشاورت کے دوران پوچھا کہ اگر میں برطانیہ میں سیاسی پناہ کیلئے اپلائی کروں تو اس میں کتنا وقت درکار ہوں گا کیونکہ اگر میں واپس پاکستان چلا گیا تو مجھے دھر لیا جائے گا۔