جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پاک امریکہ تعلقات میں کشیدگی کے باوجود بہتری کی امید ہے، اعزاز چوہدری

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی‘ غربت اور ماحولیاتی چیلنجز پر قابو پانے کیلئے مشترکہ عالمی روعمل کی ضرورت ہے‘ حالیہ دنوں میں دنیا کو علاقائی اور عالمی چیلنجز کا سامنا ہے‘ قومی اتفاق رائے کے باعث سکیورٹی فورسز نے پاکستان سے تمام منظم دہشت گروہوں

کا خاتمہ کردیا ہے‘ پاکستان میں امن و امان کی بہتر صورتحال کے باعث ملک شاندار اقتصادی ترقی کررہا ہے‘ پاکستان کی نصف سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جس سے پاکستان کو آگے بڑھنے کے وسیع مواقع ملیں گے‘ پاکستان امریکہ تعلقات میں کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی امید ہے۔ وہ منگل کو امریکہ میں ورلڈ افیئرز کونسل سے خطاب کررہے تھے ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے علاقائی اور عالمی چیلنجز کا تزکرہ کیا جن کا آج کی دنیا کو سامنا ہے۔ دہشت گردی غربت اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز پر قابو پانے کے لئے عالمی ردعمل کی ضرورت ہے۔ اعزاز چوہدری نے عسکریت پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستانی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا قومی اتفاق رائے نے سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز میں بہت مدد کی۔ یہ کامیابیاں زبردست اقتصادی اور جانوں کی قربانی کے بعد حاصل ہوئی ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی شاندار اقتصادی کامیابیوں کا ذکر کیا جو ملک میں امن و امان کی بہتر ورتحال کے باعث حاصل کی گئی ہیں۔ نئے توانائی منصوبے اگلے سال تک مکمل ہونے کا امکان ہے جس سے لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی۔ پاکستان کی کثیر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جس سے پاکستان اقتصادی شعبے میں گرانقدر ترقی کرے گا۔ سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ حالیہ پاکستان امریکہ تعلقات میں کشیدگی کے باوجود تعلقات میں بہتری کی امید موجود ہے۔

دونوں ممالک کئی دہائیوں سے مشترکہ پارٹنر رہے ہیں اور القاعدہ جیسے دشمن کا مل کر خاتمہ کیا۔ پاکستان پرعزم ہے کہ امریکہ سے تعلقات کو جلد از جلد بحال کیا جائے اور مل کر کام کیا جائے۔ حالیہ امریکی وزیر خارجہ کے پاکستان کے دوروں سے تعلقات بہتر بنانے میں مدد ملی ہے اور کشیدگی میں کمی آئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…