جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

بڑے ڈیم کا بڑا منصوبہ مکمل،خوشخبری سنادی گئی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے کے حوالے سے اچھی خبر یہ ہے کہ فروری 2018 ء میں پہلا یونٹ مکمل ہونے پر اِس منصوبے سے بجلی کی پیداوار شرو ع ہو جائے گی ۔ منصوبے کا دوسرا یونٹ اپریل 2018 ء کے آخر جبکہ تیسرا یونٹ مئی 2018 ء کے آخر میں بجلی پیدا کرنا شروع کردے گا ۔چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے یہ بات تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے کے دورے کے دوران بتائی۔

اپنے دورے میں انہوں نے منصوبے کے مختلف حصوں پرتعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فروری سے مئی تک منصوبے کی مرحلہ وار تکمیل کی بدولت قومی نظام کو ایک ہزار 410میگاواٹ سستی پن بجلی مہیا ہوگی جس سے بجلی کی کمی دور کرنے میں مدد ملے گی۔ تعمیراتی کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ انتظامیہ ، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مؤثر رابطہ برقرار رکھیں تاکہ منصوبے کی تکمیل مقررہ اہداف اورتعمیراتی معیار کے مطابق ممکن بنائی جاسکے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ تربیلا کا چوتھا توسیعی منصوبہ واپڈا کے کم لاگت پن بجلی پیدا کرنے کے ترجیحی پروگرام کا حصہ ہے ۔ توسیعی منصوبے کے تحت تربیلا ڈیم کی سرنگ نمبر 4پر 3پیداواری یونٹ نصب کئے جارہے ہیں جن میں سے ہر ایک کی پیداواری صلاحیت 470میگاواٹ ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن کی بجلی پیدا کرنے کی موجودہ صلاحیت 3ہزار 478میگاواٹ سے بڑھ کر 4ہزار 888میگاواٹ ہوجائے گی۔ تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے کی بدولت قومی نظام کو ہر سال 3ارب 84کروڑ یونٹ سستی پن بجلی مہیا ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…