اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

آلو ، پیاز 120روپے کلو ہے صاحب! جی سی یونیورسٹی کی طالبات نے خواجہ آصف کو ایسی بات کہہ دی کہ وزیر خارجہ شرما کر رہ گئے

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جی سی یونیورسٹی فار ویمن سیالکوٹ کی تقریب میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کو طالبات نے گھیر لیا، بے پناہ پذیرائی اور مقبولیت پر خود خواجہ آصف حیران رہ گئے، مینا بازار کے سٹالز کے دورے پر طالبات خواجہ آصف کو سبزی کے ریٹ یاد دلا دلا

کر چھیڑتی رہیں جس پر خواجہ آصف مسکراتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف جب جی سی یونیورسٹی فار ویمن سیالکوٹ کی تقریب تقسیم اسناد میں شرکت کیلئے یونیورسٹی پہنچے تو جی سی یونیورسٹی کی طالبات نے خواجہ آصف کو گھیر لیا اور ان کے ساتھ سلفیاں بناتی رہیں۔ جی سی یونیورسٹی کی طالبات کی جانب سے اتنی پذیرائی پر خود خواجہ آصف بھی حیران رہ گئے۔ طالبات کی جانب سے اس موقع پر مینا بازار کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس کے دورے پر سٹال لگائے طالبات خواجہ آصف کو سبزی کے ریٹ یاد دلا دلا کر چھیڑتی رہیں، آلو ، پیاز 120 روپے کلو ہے صاحب، طالبات کی جانب سے ان جملوں پر خواجہ آصف مسکراتے ہوئے آگے کو چل دئیے۔ جی سی یونیورسٹی کی تقریب میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے طالبات میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے جبکہ اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانی والی طالبات کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…