اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نااہلی کیس میں جہانگیر ترین نے ٹرسٹ ڈیڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی جس کے مطابق ٹرسٹ کے صوابدیدی بینفشریز جہانگیرترین اوراہلیہ ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیرترین نے نااہلی کیس میں برطانیہ میں56 لاکھ پاؤنڈ مالیت کی 12ایکڑجائیداد کی ٹرسٹ ڈیڈ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ٗدستاویزات کے مطابق ٹرسٹ 2011 میں بنایا گیا جس کے زیرانتظام شائنی ویولمیٹڈ آفشورکمپنی ہے اور یہ ٹرسٹ 150 سال
کیلئے تشکیل دیا گیاجس کے صوابدیدی بینفشریزجہانگیرترین اوراہلیہ ہیں۔جہانگیرترین کی ہدایت پرٹرسٹی بینک رقم جہانگیریاکسی دوسرے بینفشری کومنتقل کرے گااوران کی وفات کی صورت میں اہلیہ،بچے اور پوتے پوتیاں بنیفشری ہونگے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کے وکیل کوگزشتہ سماعت پرٹرسٹ ڈیڈ جمع کرانے کاحکم دیاتھا،کیس کی سماعت7 نومبر کو ہو گی جس کی سماعت سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں کریگا۔