اتوار‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2024 

رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ رقت آمیز دعا کیساتھ ختم ،دوسرا مرحلہ کب شروع ہوگا،تاریخ کا اعلان کردیا گیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیونڈ (آئی این پی) رائیونڈ میں منعقدہ سالا نہ 67 واں عالمی عظیم الشان اجتماع کا پہلا مرحلہ امیر جماعت 88سالہ بزرگ عالم دین مولانا عبدالوہاب کے بیان اور رقت آمیز دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگیا امیر جماعت حاجی عبدالوہاب نے اجتماعی دعا سے قبل آخری نشست میں اپنے بیان میں کہا کہ نفس کی پاکیزگی یہ ہے کہ انسان دیر سے غصہ میں آئے اور جلدی معاف کردے،بہترین انسان وہ ہے جو بھلائی کی چابی اور برائی کا تالا بنے،

اورسچائی پر قائم رہے اسی میں نجات ہے خدا کے نذدیک محبوب وہ ہے جو زیادہ پت ہیز گار ہو گا انسان ماں کے پیٹ سے آیا ہے اور قبر کی طرف دوڑ رہا ہے جہا ں ہمیشہ کے لیے جانا ہے اسے وہاں کی تیاری کی بالکل فکر نہیں نہ ہی اولاد مال دولت عزیز و اقارب کسی کام آئیں گے، اللہ تعالیٰ کے دین اور کے بتائے ہوئے راستوں پر چلے گا تو جنت اسکا مقدر ہوگا اگر دنیا میں غفلت کے سبب گناہوں کی دلدل میں دن بدن پھنستا گیا تو جہنم کی آگ میں جلنا نصیب ہوگا جہنم کی آگ سے چھٹکارہ گناہوں سے توبہ برے کاموں سے نجات لاالہ الاللہ کے ذکر میں ہے خود بھی یہ کلمہ پڑھو اور دوسروں کو بھی پڑھاؤارشاد نبوی ہے کہ ایک جماعت کے لوگ جو اخلاص سے رب العزت کی یاد میں وقت گزارتے ہیں انکے لیے اللہ تعالی کی طرف سے ندا آئے گی کہ میں نے تمہاری مغفرت کردی اور تمہاری برائیوں کو نیکیوں سے بدل دیا دوسری جگہ ارشاد نبوی کہ جس جماعت میں اللہ تعالی کی یاد نہیں اور اس کے رسول پر درود نہیں اس جماعت والوں کو قیامت کے دن پچھتاوے کے سوائے کچھ ہاتھ نہ آئے گا تیسری حدیث مبارکہ میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ایک مرتبہ بازا رمیں سے گزر تے ہوئے کچھ لوگوں کو دیکھ کر کہا کہ یہاں بیٹھے ہو اور مسجد میں رسول اللہ کی میراث تقسیم ہورہی ہے

لوگ دوڑے اور مسجد میں داخل ہوئے وہاں کچھ بھی تقسیم نہیں ہورہا تھا لوگ واپس جاکر عرض کی حضور وہاں تو کچھ بھی نہیں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا کہ آخر کار وہاں کیا ہورہاتھا لوگوں نے عرض کی کہ چند لوگ اللہ تعالی کے ذکر میں مشغول تھے اور کچھ تلاوت کررہے تھے جس پر انہوں نے فرمایا کہ یہی تو رسول کی میراث ہے .دعوت تبلیغ کو زندگی کا مقصد بنالینے میں ہی کامیابی ہے دین کی محنت

آخرت کی کمائی کے لیے ہے دین کی دولت بغیر مشقت او رقربانی کے نہیں آئے گیاامت پر آفتیں اور بلائیں دین سے دوری کی وجہ سے نازل ہورہی ہیں اللہ تعالی کی ندا ہے کہ جیسی عوام ہوگی ویسے ہی حکمران ہونگے ملک میں اگر حکمران اسلام اور دین خداوندی کے مطابق ملک کو چلائیں تو ملک پاکستان خوشحال اور اسلام کی سربلندی کی غمازی ہوگی دہشت گردی سے نجات خون خرابے سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا واحد حل

امت مسلماں کو احکام خداوندی کے مطابق زندگی بسر کرنا رات کو موت سرہانے رکھ کر سونا اور صبح کو موت سامنے دیکھنا راتوں کو اللہ تعالی کے سا منے سرسجدہ میںرکھ کر رو رو کر التجا کرنا اور بخشش کی طلب اور گناہوں سے معافی مانگنا توبہ کرنا اللہ تعالی کوبہت پسند ہے آنسو بہانا اور توبہ کا عمل اللہ تعالی کواس قدر پسند ہے چونکہ یہ عمل نبیوںپیغمبرو ں اور ولیوں کا ہے مسلمانوں کی تنگی اور اذیت توبہ کرنے سے ہی ختم ہوگی

اجتماعی دعا 9:10سے شروع ہوکر 9:31تک دعا بھی امیر جماعت حاجی عبدالوہاب نے کروائی انہوں نے کہاکہ اے اللہ ہم تجھ سے معافی کے طلب گارہیں ہمارے کبیرہ وصغیرہ گناہ معاف فرمادے ہمارے ایمان اور یقین کو مضبوط اور کامل بنا دے اے اللہ تو ہم پر راضی ہوجا اور ہمیں ہدایت کے راستہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمااے اللہ چاروں طرف دین کا بول بالا فرما، ہمارے معاملات اور معاشرت کو پاکیزہ فرمادے، اے اللہ اپنا کرم فرما

اور ہماری غیبی تائید شامل حال فرما قرآنی مراکز دینی مدارس مساجدوں اور تبلیغی مراکز کی حفاظت فرما ،اور ان میں اس قدر ترقی فرماکہ عالم اسلام میں کوئی بھی تیرے دین سے دور اور بے خبر نہ رہے ،تبلیغ کاکام کرنے والوں کو صحت جرات صبر و استقامت عطا فرمادے، اور انکے اہل خانہ پر اپنی رحمت نازل فرما اے، اللہ ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرنے والا بنادے اے اللہ جو مسلمان مرد عورتیں بچے دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں

انکی مغفرت فرما ،اورانکے کبیرہ صغیرہ گناہ معاف فرما کر انکو جنت الفردوس میں جگہ عطا رفرما توہی بخشنے والا ہے امت کو برائی کے راستہ سے ہٹاکر نجات کے راستہ پر ڈالدے، اے اللہ ہمارے مانگنے کو قبول فرما توہی سب کا رزق پید ا کرنے والا ہے، اور توہی بخشنے والا مہربان ہے، اے اللہ توہم پر اپنا رحم فرما ،اے اللہ تو امت مسلماں کو سیدھے راستہ پر ڈال اورانکو پکے سچے مسلمان بنا ،اے اللہ تیرے سوائے ہمار ا کوئی

پرسان حال نہیں آج پنڈال میں ہم تیرے دربا ر میں یک زبان ہو کر عہدکرتے ہیں،تیرے سوائے ہمار اکوئی نہیں تو اپنابنا کر ہمیں سیدھے راستے پر ڈالدے ،اور برائی سے ہٹا کر نیک کام کرنے پر لگا دے ،اور ہمیں توفیق عطا فرما اے اللہ امت مسلماں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کردے ،اور اسلام کا پرچم بلند کرتو ہی سب کا حافظ اور محافظ ہے تیرے سوائے کوئی نہیں، اے اللہ تونے وعدہ کیا ہے کہ امت محمدیہ کی حفاظت اور بلندی کے لیے اپنے رسول پرمیں درود سلام بھجنے والوں کے ساتھ شامل ہوتا ہوں ،اور میرے فرشتے بھی انکے ساتھ شامل ہوکردرود سلام پڑھتے ہیں، اے اللہ توہی والی اور توہی پیدا کرنے والا اور پالنے والا ہے ،ہمیں نیک بنادے، اور اپنے مقرب بندوں کی صف میں شامل کردے، اے اللہ ہمارے کشمیری اور روہیگناںکے مسلمانوں کو اپنی پناہ اور انکی حفاظت فرما (ثم آمین )دوسرے مرحلہ کا آغاز 9نومبر اور اختتامی دعا 12نومبر بروز اتوار صبح 9بجے ہوگی ۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…