پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

مستقبل میں نئی ایم کیو ایم کا سربراہ کہاں سے آئیگا،منظور وسان نے نیا خواب دیکھ لیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (اے این این ) سندھ کے وزیر صنعت منظور وسان نے کہا ہے کہ نواز شریف وطن آئیں گے اور پھر شاید واپس نہ جاسکیں،نواز شریف جیل ضرور جائیں گے ،مستقبل میں نئی ایم کیو ایم کا سربراہ دبئی سے ہوگا۔منظور وسان نے اسمال انڈسٹریز کے دفاتر کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان

کا کہنا تھا کہ خوابوں کا دور ختم ہوگیا ،اب پیش گوئیاں کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران کہتے ہیں زرداری جیل جائے گا،میں کہتاہوں عمران خان جیل جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کا مستقبل نظر نہیں آرہاہے،مستقبل میں نئی ایم کیو ایم کا سربراہ دبئی سے ہوگا جبکہ مستقبل میں مریم نواز یا شہباز شریف بھی وزیراعظم بن سکتے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا نواز شریف کی ٹکراو کی عادت ہے وہ ٹکراو کرینگے، انکی محاذ آرائی کا نتیجہ نومبر میں آجائیگا۔ منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سے کام نکلوانے والوں نے کچھ کام نکلوالیا جبکہ کچھ نکلوانا باقی ہے، جب مکمل کام نکلوالیا جائیگا تب ان کا اللہ ہی حافظ ہوگا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس کو آئندہ الیکشن میں ایک بھی سیٹ نہیں ملے گی،گرینڈ الائنس سے کام لیکر اس کو بھی خدا حافظ کہہ دیں گے۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماوں کو جیل جانے کے لیے بھی تیار رہنا چاہیئے، ماضی میں بھی ایسے الائینس

بنتے رہے ہیں۔ ۔ انہوں نے کہا ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی میئر بہت پہلے سے کام کرنا نہیں چاہ رہے تھے، اگلے الیکشن میں سندھ سے پیپلز پارٹی ہی جیتے گی۔منظور وسان نے مزید کہا کہ اسمال انڈسٹریز کومضبوط کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، اسمال انڈسٹریز کو 20 سال پہلے کی طرح فعال بناناہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…