جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان میں 8 سال بعد کرکٹ کے میدان آباد

datetime 29  اکتوبر‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے میدانوں میں انٹرنیشنل کرکٹ تو رواں سال ہی واپس آگئی مگر وہ کرکٹ ٹیم جو 8 سال پہلے ایک دہشت گردی کے حملے کا شکار ہوئی اس کی آج پاکستان کے میدان میں واپسی اصل کامیابی ہے3 مارچ 2009 گورنر راج کے دوران لاہور میں (پیپلز پارٹی کے گورنر مرحوم سلمان تاثیر کا دور حکومت جو 25 فروری2009 سے 31 مارچ 2009 تک رہا ) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ ہوا جس نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند کر دئے۔پنجاب میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی گورننس کی بدولت آج کرکٹ کے میدان پھر آباد ہوئے ہیں.

پنجاب وزیر اعلیٰ کی انتھک محنت کرنے والی ٹیم اور ان کے لگائے ہوئے منصوبے ہی کرکٹ کو واپس لانے میں اہم ثابت ہوئے ہیںجس میں پنجاب سیف سٹی منصوبہ قابل ذکر ہے. لاہور کی انتظامیہ لاہور کی پولیس اور خاص طور پر لاہور کی عوام نے کرکٹ کی واپسی میں اہم کردار ادا کیا ہے. جہاں انتظامیہ اور پولیس نے اپنے فرائض کو بخوبی نبھایا ہے وہاں لاہور کی عوام نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کی آمد کے موقع پر انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیا ہے. پنجاب میں سیکورٹی کے بہترین انتظامات کو دیکھتے ہوئے سندھ حکومت نے بھی اپنی پولیس لاہور بھیجی ہے تاکہ وہ یہاں کے انتظامات کو سیکھ کر کراچی میں کرکٹ میچز کے لئے انتظامات بہتر کر سکیں۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…