پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

کمپنی کی ملکیت شریف خاندان کی،ملتان میٹرو بس منصوبے میں مبینہ کرپشن کامعاملہ نیا رُخ اختیارکرگیا،حیرت انگیز حقا ئق منظر عام پر

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ملتان میٹرو بس منصوبے میں مبینہ کرپشن کے معاملہ پر سیکور ٹیز ایند ایکس چینج کمیشن آ ف پاکستان کو خط لکھ دیا اورحقا ئق چھپانے پر اظہار ناراضگی کیا،خط میں استفسار کیا گیا ہے کہ قا ئمہ کمیٹی کو بتایا جائے کہ چین کے سکیورٹیز کمیشن کی جانب سے جو دستاویزات فراہم کی گئیں تو کیا اس میںیہ معلومات شامل تھی کہ کمپنی کی ملکیت شریف خاندان کی ہے،

اس معاملہ کو ایف آئی اے کو بھیجنے میں تاخیر کیوں کی گئی جبکہ یہ واضح منی لانڈرگ کا کیس تھا۔تفصیلات کے مطابق ملتان میٹرو بس منصوبے میں کرپشن کے معاملہ پر قائمہ کمیٹی ک چئیرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سیکور ٹیز ایند ایکس چینج کمیشن آ ف پاکستان( ایس ای سی پی) کو خط لکھ دیا۔ خط میں ایس ای سی پی کی جانب سے حقائق چھپانے پر چئیرمین قائمہ کمیٹی نے اظہار ناراضگی کیا۔ملتان میٹرو بس منصوبے کے حوالے سے ایس ای سی پی کو ضروری معلومات فوری فراہم کرنے کا حکم دیا۔ خط میں انہوں نے استفسار کیا کہ قائمہ کمیٹی کو بتایا جائے کہ چین کے سکیورٹیز کمیشن کی جانب سے جب دستاویزات فراہم کی گئیں تو کیا اس میںیہ معلومات شامل تھی کہ کمپنی کی ملکیت شریف خاندان کی ہے؟۔اس حوالے سے معلومات اوردستاویزات فراہم کی جائیں۔چین کے سکیورٹیز کمیشن کے ساتھ تبادلہ کی گئی تمام دستاویزات اور معلومات فراہم کی جائیں۔ کمیٹی کو بتایا جائے کہ اس کیس کو ایف آئی اے کو بھیجنے میں تاخیر کیوں کی گئی جبکہ یہ واضح منی لانڈرگ کا کیس تھا۔ان افسران کے نام بتائے جائیں جنہوں نے دستاویزات کو صیغہ راز میں رکھا، معلومات کو چھپانے والے افسران کی ذمہ داری کا تعین کیا جائے۔بتایا جائے کی ایس ای سی پی کی جانب سے نو ماہ تک ایکشن کیوں نہیں لیا گیا۔یاد رہے کہ چین کی جانب سے یہ واضح کیا جاچکا ہے کہ یابیت کمپنی کو پاکستان میں کوئی کام نہیں دیا گیا۔کمپنی کو چین میں جعلی خطوط لکھ کر حکومت کو دھوکہ دینے پر سزا سنائی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…