اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 پشاور کے ضمنی انتخاب کا غیر حتمی نتیجہ جاری کردیا جس کے مطابق تحریک انصاف کے ارباب عامر 45 ہزار 734 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار خوشدل خان 24 ہزار 874 ووٹ لے کر دوسرے
نمبر پر رہے جبکہ تیسرا نمبر مسلم لیگ ن امیدوار ناصر خان موسیٰ زئی کا رہا ، انہوں 24 ہزار 790 ووٹ حاصل کئے۔پیپلز پارٹی کے اسد گلزار 13200 ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار ڈاکٹر علامہ محمد شفیق نے9935 ووٹ لیے۔حلقے میں جماعت اسلامی کے امیدوار واصل فاروق 7668 ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے۔