منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی حکومت اور عوام ایران کے ساتھ معاشی اور اقتصادی شعبوں میں تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، سردار ایاز صادق

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان حکومت اور عوام ایران کے ساتھ معاشی اور اقتصادی شعبوں میں تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں،امت مسلمہ کودرپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل کرنا ہوگا،

دہشتگردی پوری دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، اس پر قابو پانے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی، سی پیک سے خطے کے تمام ممالک کو تجارت کے ن ئے مواقع میسر ہونگے،ایرانی سفیر مہدہنردوست نے کہا کہ پاکستانی قوم اور فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو کوئی فراموش نہیں کرسکتا ۔منگل کو سردار ایاز صادق سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اورمستحکم بنانے سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اپنے پڑوسی ملک ایران سمیت تمام اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان حکومت اور عوام ایران کے ساتھ معاشی اوراقتصادی شعبوں میں تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے مسلم امہ کو مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ سی پیک سے ناصرف

پاکستان بلکہ خطے کے تمام پڑوسی ملکوں کو بھی تجارت کے مواقع میسر ہونگے،دہشتگردی پوری دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،اس پر قابو پانے کیلئے مربرط حکمت عملی اپنانا ہوگی۔پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب

سے زیادہ قربانیاں دیں،اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ باہمی سطح پرتمام شعبوں میں تعاون کرنے کا خواہاں ہے،پاکستان قوم اور فوج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو کوئی فراموش نہیں کرسکتا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…