ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وسائل کی لوٹ مار ،دھرنوں کی آڑ میں معیشت کے ساتھ گھنائونا کھیل کھیلا گیا ‘ شہباز شریف

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ قوم بجلی کے بحران کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاریخی کارنامے کو ہمیشہ یادرکھے گی،وسائل کی لوٹ مار اور دھرنوں کی آڑ میں معیشت کے ساتھ گھنائونا کھیل کھیلا گیا ،قوم اندھیروں میں دھکیلنے اورملکی ترقی روکنے والوں کو کبھی قوم معاف نہیں کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ سابق کرپٹ حکمرانوں نیوسائل لوٹے، بجلی بحران پرتوجہ نہیں دی اور یہی وجہ ہے کہ ملک میں غربت،افلاس ،بیروزگاری اوراندھیرے ہیں انہی کرپٹ زدہ حکمرانوں نے قوم کو تاریکی کے تحفے دیے اور نندی پور پاورپلانٹ بھی ان ہی لٹیروں کی ہوس زر کا شکار ہواجبکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر اجالوں کے راستے پرگامزن کیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے منصوبوں کی تیزرفتاری سے تکمیل کے عالمی ریکارڈ بن رہے ہیں،1320میگاواٹ کا ساہیوال کول پاور پلانٹ 22 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیاگیا،قوم کو بجلی بحران سے نکالنا مسلم لیگ (ن) کا تاریخی کارنامہ ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ وسائل کی لوٹ مار اور دھرنوں کی آڑ میں معیشت کے ساتھ گھنائونا کھیل کھیلا گیا قوم اندھیروں میں دھکیلنے اورملکی ترقی روکنے والوں کو کبھی قوم معاف نہیں کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…