لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہمیرے مشورے پر شہباز شریف نے وزیر اعظم بننے سے انکار کیا۔نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حمزہ اور سلمان کی موجودگی میں شہباز شریف کو میں نے وزیر اعظم نہ بننے کا مشورہ دیا اور کہا کہ وفاق میں ہم ڈسٹرب ہو گئے ہیں، اب پنجاب کو ڈسٹرب نہیں کر سکتے، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے میرے مشورے کی
تائید کی اور پھر شہباز شریف نے خود نواز شریف سے درخواست کی کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔دریں اثناء صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کے پاس جھوٹ کے سواکچھ نہیں اور عمران خان ہر روزنئے طر یقہ سے جھوٹ بول کر خود کو سیاست میں زندہ رکھ رہا ہے ‘‘ شیخ رشید کے اقتدار میں آنے اور عمران خان کے وزیر اعظم بننے کا خواب ایک خواب ہی رہیگا ‘بدتمیزی اور جھوٹ بولنے میں تحر یک انصاف کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا ‘(ن) لیگ کی حکومت تمام تر سازشوں کے باوجود اپنی آئینی مدت پوری کر یں گی اور عام انتخابات اپنے مقر رہ وقت2018میں ہی ہوں گے ۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ نوازشر یف اور شہبازشر یف سمیت پوری (ن) لیگ متحد ہے اور جو لوگ اختلافات کے خواب دیکھ رہے ہیں انکے اس خواب کا بھی وہی وحشر ہوگا جو پہلے ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ سے کوئی چھوڑ کر نہیں جارہا کچھ لوگ باقاعدہ سازش کے تحت (ن) لیگ میں اختلافات کا پر وپگنڈہ کر رہے ہیں اور عمران خان اس پر خوش رہا ہے مگر میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ شیخ رشید کے اقتدار میں آنے اور عمران خان کے وزیر اعظم بننے کا خواب ایک خواب ہی رہیگااور 2018کے عام انتخابات میں بھی (ن) لیگ کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی ۔