جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

گلی گلی میں خون خرابہ، دوہزار اٹھارہ میں اگر الیکشن ہوئے توکیا ہوگا؟معروف روحانی پیشوا نے سنگین پیش گوئی کردی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیرصبغت اللہ شاہ راشدی المعرف پیر پگارانے کہاہے آئندہ انتخابات ہوتے نہیں دیکھ رہے۔ دوہزار اٹھارہ میں اگر الیکشن ہوئے تو ملک کیلئے اچھے ثابت نہیں ہونگے۔جمعہ کو سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز علی بھٹو سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیرپگارانے کہاکہ موجودہ ملکی حالات بہتر نہیں ہوئے

تو گلی گلی میں خون خرابہ ہوگا ان حالات میں ملک نہیں چل سکتااگر اس طرح کے رویئے کسی کے گھر میں ہوں تو وہ ٹوٹ جاتاہے۔تصادم کی صورتحال نقصان ہی دے سکتی ہے فائدہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اب سندھ میں دلچسپی لینے لگے ہیں شاہ محمود قریشی۔جہانگیرترین کے ان سے رابطے میں ہیں ہم فیڈریشن پر یقین رکھنے والوں سے غیر مشروط ساتھ چلنے کیلئے تیار ہیں۔ پیر پگار ا نے کہاکہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے والے پھلے پنجاب تو جیت کردیکھائے وہاں سے جیتنے کے بغیر مرکز میں حکومت کیسے بنائے گے۔انکا کہناتھاکہ موجودہ حکومتوں سے پرویز مشرف کی حکومت بہتر تھی۔سندھ میں حالات بدتر ہے پنجاب میں پھر کچھ بہتری ہے۔ائندہ تین چارہفتے اہم ہے کہ رحمن ملک کی جانب سے دیئے گئے بیان پر پیرپگارا نے کہاکہ وہ ان کے بیان کو رد نہیں کرسکتے۔انہون مزید کہاکہ ائندہ چند روز میں جی ڈی اے کا ایک اہم اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کی حکمت عملی کا فیصلہ کیاجائے گا۔ممتاز بھٹو کا کہنا تھا موجودہ طرز حکمرانی عوام کو پسند نہیں اٹھ سالوں سے حکومت میں رہنے والوں نے کیا دیا۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بیورکریسی اور پولیس کی مدد سے انتخابات چیتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…