اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن نے اپنے بھائی کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد تنقید سے دلبرداشتہ ہو کر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء ندیم افضل چن نے پارٹی قیادت
کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔ندیم افضل چن کو انکے بھائی وسیم افضل چن کی تحریک انصاف میں شرکت پر پارٹی رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کر پڑ رہا تھا جس پر دلبرداشتہ ہو کر ندیم افضل چن مستعفی ہو گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے مستعفی ہونے پر ندیم افضل چن کو لاہور بلایا ہےجہاں وہ ندیم افضل چن کو استعفیٰ واپس لینے پر راضی کریں گے۔واضح رہے کہ کہ دو روز قبل ندیم افضل چن کے چھوٹے بھائی پیپلز پارٹی کے رہنما سابق ممبر پنجاب اسمبلی وسیم افضل چن تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے۔ انہوں نےبنی گالا میں عمران خان کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وسیم افضل چن کے گلے میں پارٹی پرچم ڈالا۔اس موقع پر نذر محمد گوندل سمیت پارٹی کی اعلیٰ قیادت موجود تھی۔ وسیم چن سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل کے بھانجے ہیں۔