اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلامی یونیورسٹی نے طالبات کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق دور جدید میں جہاں ہر چیز میں جدت آتی جا رہی ہے وہی لڑکیوں کے لباس پر بھی مغربی رنگ شدت سے چڑھنا شروع ہو گیا لیکن اسلامی یونیورسٹی نے اپنی مشرقی اور اسلامی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے طالبات کو ہدایات جاری کی ہیں اس سلسلے میں مینجمنٹ سائنسز کی فیکلٹی کی ڈسپلن کمیٹی کی انچارج فوزیہ سید نے
بذریعہ نوٹس طالبات کے لئے ڈریس کوڈ جاری کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ بغیر بازو اور کھلے گلے والا لباس پہننے پر پابندی جبکہ جینز اور کیپریز پہننے سے بھی منع کیا گیا ہے اور ہر قسم کے لباس کے ساتھ دوپٹے یا سکارف کو لازمی قرار دیا گیا ہے اس کے علاوہ میک اپ اور جیولری کے استعمال سے بھی منع کیا گیا ہے نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اونچی ایڑی والے جوتے پہننے پر بھی پابندی ہے اور عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں طالبات کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ والدین نے یونیورسٹی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا ہے۔